دہشت گردکارروائیوں کا خطرہ ہے،حکومت پنجاب نے مراسلہ جا ری کر دیا

پیر 13 جنوری 2014 07:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)حکومت پنجاب کے ایک مراسلے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا ہے ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے ماطبق حکومت پنجا ب کی جانب سے حساس اداروں کی رپورٹوں کے پیش نظر ایک مراسلہ میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اہم سرکاری اور پبلک مقامات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے۔ مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے۔