ڈرون حملوں کیخلاف ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،عمران خان، امریکہ نے نیٹو سپلائی کھولنے بارے کوئی رابطہ نہیں کیا ‘حکمران ڈالر کے پجاری ہیں لیکن خیبرپختوانخواہ میں نیٹو سپلائی اس وقت تک بند رہے گی ،پولیس کا وومن ونگ لاہور کی صدر نیلم اشرف کے صاحبزادے کے معاملے میں پوسٹمارٹم سے قبل واقعے کوخود کشی قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے،وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں،اعتزازحسن قوم کا ہیرو ہے،پی ٹی آئی انکے خاندان کی کفالت کرے گی ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا رویہ مایوس کن ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 13 جنوری 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پولیس کا وومن ونگ لاہور کی صدر نیلم اشرف کے صاحبزادے کے معاملے میں پوسٹمارٹم سے قبل واقعے کوخود کشی قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے ،وزیراعلی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیں اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرا ئی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف ویمن ونگ لاہور کی صدر نیلم اشر ف کے جواں سال صاحبزادے کے قتل پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان، نعیم الحق، میاں اسلم اقبال، حامد خان،اشتیاق ملک،عون چوہدری، ظہیر عباس کھوکھر، نوشین حامد معراج، حافظ فرحت عباس اور عرفان احمدموجود تھے، عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں نہیں ہوتیں اور پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس کا میعار گرتا جا رہا ہے اور جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی طارق عزیز نے میڈیا کو فون کرکے بتایا کہ نیلم اشرف کے صاحبزادے نے خود کشی کی ہے حالانکہ پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی واقعے کو خودکشی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔انہوں نے مقتول کی والدہ کے حوالے سے بتایا کہ جب انکا صاحبزادہ اپنی منگیتر سے ٹیلیفون پر بات کررہا تھا تواسے اس وقت قتل کیا گیا ۔جب وہ منگیتر سے بات کررہاتھا تووہ خود کشی کیسے کر سکتا ہے ۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف واقعہ کا نوٹس لیں اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرا کے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ‘ امریکہ نے نیٹو سپلائی کھولنے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ‘حکمران ڈالر کے پجاری ہیں لیکن خیبرپختوانخواہ میں نیٹو سپلائی اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کر ادیتا خیبر پختوانخواہ میں ایک سال کے دوران 172دہشتگردی کے واقعات ہوئے جبکہ اسکے مقابلے دیگر تین صوبوں ں میں مجموعی طور پر 103حملے ہوئے ۔

کے پی کے میں تو حالات خراب ہیں لیکن پنجاب میں کونسی دہشتگردی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے حالات اس نہج پرپہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے کہ قصور میں بھی ہمارے پارٹی رہنما اور ٹکٹ ہولڈرپی پی 176 سے مسعود احمد بھٹی کو چار دیگر افراد کے ہمراہ قتل کر دیا گیا ۔ عمران خان نے اعتزاز حسن قوم کا ہیرو ہے اور اس کی شہادت پر فخر ہے تاہم اعتزاز کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کے کسی بھی رکن کا نہ جانا افسوسناک ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اعتزاز حسن کے لواحقین سے مکمل تعاون کرے گی اور اعتزاز کے اہل خانہ کے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے گی۔امریکہ کی طرف سے نیٹو سپلائی کھولنے کے لئے رابطے کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ڈرون حملوں کیخلاف ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔پوری دنیا ڈرون حملوں کے خلاف ہے کیونکہ ڈرون کیوجہ سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے ، ان حملوں سے نفرت بڑھتی ہے جس سے دہشتگردی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

حکمران ڈالر کے بچاری ہیں لیکن نیٹو سپلائی اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی۔ )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 ویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے ہیرو پر فخر ہے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا رویہ مایوس کن ہے۔تحریک انصاف اعتزاز حسن کے خاندان کی کفالت کرے گی ۔

لاہور میں پارٹی رہنما نیلم اشرف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اشرف کے بیٹے کا پوسٹ مارٹم کے لئے غبری ان کی موت کو خود کشی قرار دیا ہے ۔قصور میں تحریک انصاف کے امید وار کو چار ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا ہے ۔پنجاب میں جرائم کی شرح میں آئے روزاضافہ ہو رہا ہے ۔جرائم کی شرح میں اضافہ پنجاب پولیس کی سیاسی مداخلت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنے تک نیٹو سپلائی روکی ہوئی ہے ۔ہنگو میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے اعتزاز حسن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا ہیرو قرار دے دیا۔وزیر اعلی پرویز خٹک کا ان کے گھر نہ جانا بڑا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز حسن کے لئے جتنے بھی تعریفی کلمات استعمال کروں وہ کم ہیں کیونکہ وہ اپنی جان دیکر اپنے بچوں کی جانیں بچاگیا۔صوبائی حکومت کو فوری طور پر ان کے گھر جانا چاہیے تھا ۔