یایس پی چوہدری اسلم بہادراور فرض شناس پولیس افسر تھے ،ملک و قوم کے لیے جان دے کر شہادت کا رتبہ پایا،شہباز شریف، چوہدری اسلم نے وطن پر جان قربان کر کے قوم کا سرفخر سے بلند کیا ،ایسے بہادر پولیس افسروں پر پوری قوم نازکرسکتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 11 جنوری 2014 06:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت اور چین کے گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایس پی چوہدری محمد اسلم بہادر،نڈر اور ایک فرض شناس پولیس افسر تھے۔جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے ملک و قوم کے لیے جان دے کر شہادت کا رتبہ پایا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی چوہدری اسلم نے وطن پر اپنی جان قربان کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔اور ایسے بہادر پولیس افسروں پر پوری قوم ناز کر سکتی ہے۔چیئر مین چینی گروپ رویائی یافو کیوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے ساتھ جتنی بار بھی ملاقات ہوئی انہوں نے ہمیں قائل کیا یہی وجہ ہے کہ ہمارا گروپ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور اسی لیے آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف صوبے کے عوام کی خدمت کے لیے مثالی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔