سی این جی گیس سٹیشن پر گیس بندش ،حکومتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی ،حکومتی فیصلہ درست ہے، گیس پر پہلا حق گھریلو صارفین کا ہے، عدالت کا فیصلہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 06:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے سی این جی سٹیشنز بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔سوئی گیس پر پہلا حق گھریلو صارفین کا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سی این جی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سی این جی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور گیس سٹیشن پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جو کہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے ۔

دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز احمد نے کی اور درخواست کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ گیس پر سب سے پہلا حق گھریلو صارفین کا ہے ۔حکومت نے جو گیس سٹیشن پر بندش کی پالیسی اپنائی ہے وہ درست ہے اور عدالت اس فیصلے کے خلاف مداخلت نہیں کرے گی لہذا اس درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :