لاہور،صوبائی وزراء پر ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد

اتوار 5 جنوری 2014 06:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزراء پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اب صوبائی وزراء دوسرے اضلاع کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکیں گے،ہیلی کاپٹر پر پابندی غیر ضروری استعمال کے باعث لگائی گئی،(ق) لیگ نے صوبائی وزراء کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تحریک التواء بھی جمع کروا رکھی تھی جبکہ اس معاملے پر شدید تنقید بھی کی گئی،صوبائی وزیر بلال یاسین اور حمزہ شہباز شریف بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :