سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی 6 سال سے کم عمر بچے اور80 سال سے زائد بزرگ مستثنیٰ

اب عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گے، ترجمان مذہبی امور

ہفتہ 23 جون 2018 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء)سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ، ترجمان مذہبی امور نے کہاکہ اب عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گی6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیںعازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی "اعتماد " کرے گی تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس/بائیو میٹرک سہولت مفت مہیا کی جائے گی ، ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک کا شیڈول ترتیب دے دیا،عازمین حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگر پرنٹس/ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری شیڈول کی معلومات موبائل میسیج ، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی ، وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں، ترجمان کے مطابق عازمینِ حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی ہمراہ رکھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان مذہبی امور نے یہ بھی کہاکہ عازمینِ حج صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق اعتماد کے دفتر پہنچیں۔