عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات،اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 23 جون 2018 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بابر اعوان آئندہ ہفتے سے تحریک انصاف سنٹرل سیکرٹریٹ میں بیٹھیں گے اور وہاں الیکشن کے حوالے سے تمام شکایات کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان انتخابات کے حوالے سے قانونی معاونت بھی فراہم کریں گے۔۔