زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

ہفتہ 23 جون 2018 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء)قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لاہور ہائی کورٹ میں زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست زینب کے والد حاجی امین انصاری کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجرم کو سر عام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کیا جائے۔۔