آزاد حیثیت سے زعیم قادری کا الیکشن جیتنا مشکل ہے،سینئیر صحافی نے زعیم قادری کو بری خبر سنا دی

سنٹرل لاہور سے زعیم قادری کے لیے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنامشکل ہے لیکن اگر لاہور کے مضافات سے انتخاب لڑیں تو کچھ بہتر صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،عارف نظامی کا تجزیہ

جمعرات 21 جون 2018 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء) :آزاد حیثیت سے زعیم قادری کا الیکشن جیتنا مشکل ہے،سینئیر صحافی نے زعیم قادری کو بری خبر سنا دی۔عارف نظامی نے تجزیہ کرتے ہوئے بتایا۔ سنٹرل لاہور سے زعیم قادری کے لیے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنا مشکل ہے لیکن اگر لاہور کے مضافات سے انتخاب لڑیں تو کچھ بہتر صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اس وقت اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں ۔یہاں مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔سابق وزیر و رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کا مالشیا نہیں ہوں اور نہ ہی سیاسی یتیم ہوں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں اس مرتبہ آزاد الیکشن لڑوں گاا ور میرا الیکشن حمزہ شہباز کے خلاف اعلان جنگ ہے۔اس حوالے پر زعیم قادری کو منانے کے لیے آنے والے رانا مشہود اور خواجہ سعد رفیق بھی ناکام لوٹ گئے۔زعیم قادری کا کہنا تھا کہ وہ این اے 133 سے آزاد الیکشن لڑیں گے اور جیت کر بھی دکھائیں گے۔زعیم قادری کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ،زعیم قادری کے باس رہ چکے ہیں اور میرے خیال میں شہباز شریف نے انکو عزت بھی دی ہے ۔

اس لئیے انہوں نے پریس کانفرنس میں جذبات کی رو میں بہہ کر جو باتیں کیں میرے خیال میں انکو نہیں کرنی چاہیے تھیں۔آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت سے زعیم قادری کا الیکشن جیتنا مشکل ہے۔انکاکہنا تھا کہ سنٹرل لاہور سے زعیم قادری کے لیے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنا مشکل ہے لیکن اگر لاہور کے مضافات سے انتخاب لڑیں تو کچھ بہتر صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔انکا مزید کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے انکو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہو کہ انکو ضمنی الیکشن میں ایڈجسٹ کر لیا جائے گا۔