ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ، کسی کی خوشامد نہیں کی ہے،مخالفین کا میرے حلقے سے کوئی تعلق نہیں ، یہاں ٹکٹ والا ائے یا بے ٹکٹ والا اسے شکست ہو گی، چوہدری نثار

اقتدار آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں بلکہ حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، تقریر کرنا آسان ہے کام کرنا مشکل ہے، عوامی جلسے سے خطاب

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ، کسی کی خوشامد نہیں کی ہے، مخالفین کا میرے حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں ٹکٹ والا ائے یا بے ٹکٹ والا اسے شکست ہو گی۔ اقتدار آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں بلکہ حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔

تقریر کرنا آسان ہے کام کرنا مشکل ہے۔ گزشتہ روز روات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ دیکھ کر میرا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ میرے سیاسی مخالفین کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الیکشن میں آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنا آسان کام ہے۔ اقتدار میں آیا تو عوام کی خدمت کی اپنی جیبیں نہیں بھریں۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔ تقریر کرنا بہت آسان ہے کام کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہو اسے مشکل آ ہی نہیں سکتی۔ مجھے عوام کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہاں کوئی ٹکٹ والا آئے یا بے ٹکٹ والا اسے شکست ہو گی۔ میں نے کسی کو کبھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔ اقتدار کو اپنی یا خاندان کی جیبیں بھرنے کے لئے استعمال نہیں کیا۔ میں نے کوئی فیکٹری ، مل یا پٹرول پمپ نہیں لگایا کوئی مشکل وقت نہیں عوام کی مہربانی ہے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی کسی کی خوشامد نہیں کی۔۔