فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرکے کوئٹہ شہر اور صوبے کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے، صوبائی وزرا

عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے سیکورٹی اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں، فرزانہ احمد علی، آغا محمد عمربنگلزئی

بدھ 20 جون 2018 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء)نگران صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ فرزانہ احمد علی اورصوبائی وزیر قانون و رپارلیمانی امور سپورٹس کلچر ٹورا زم آغا محمد عمر بنگلزئی نے دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کوئٹہ شہر اور صوبے کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس ، فرنٹیر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے سیکورٹی اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اورعوام کے جان و مال کا تحفظ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستونگ کے علاقے دہشت گرد میں پولیس ، فرنٹیر کور بلوچستان اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرکے کوئٹہ شہراور صوبے کوایک بڑی تباہی سے بچالیا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔