پرویز رشید نے چوہدری نثار پر کرپشن کے سنگین ترین الزامات عائد کر دئیے

چوہدری نثار نے موٹروے منصوبے میں من مانیاں کیں ، چوہدری نثار اس وقت لاڈلے ہوا کرتے تھے،سابق وزیر اطلاعات

بدھ 20 جون 2018 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء):پرویز رشید نے چوہدری نثار پر کرپشن کے سنگین ترین الزامات عائد کر دئیے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری نثار نے موٹروے منصوبے میں من مانیاں کیں ، چوہدری نثار اس وقت لاڈلے ہوا کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی حیثیت حاصل ہے۔

انکی مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار اب مسلم لیگ ن سے ناراض ناراض نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں۔تاہم مسلم لیگ ن کے ساتھ چوہدری نثار کے تعلقات اتار چڑھاو کے ساتھ موجود ہیں۔

اس دوران کبھی لیگی قیادت چوہدری نثار پر چڑھائی کردیتی ہے تو کبھی چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص نواز شریف پر۔اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور چوہدری نثار بارہا کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر چکے ہیں۔اپنے تازہ ترین بیان میں پرویز رشید نے چوہدری نثار پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کر دئیے۔انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے موٹروے منصوبے میں من مانیاں کیں ۔

انہوں نے الزام عائد کیا اس وقت چوہدری نثار اس وقت لاڈلے ہوا کرتے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے 5ارب روپے کے جو فنڈز لیے ہیں ہم منتظر ہیں کہ وہ قرض کب اتارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نثار اس وقت پارٹی قیادت کیخلاف زہراگل رہے ہیں۔ لیگی ارکان چوہدری نثار کو اپنا ساتھی نہیں سمجھتے۔ نوازشریف کی خوشامد کا مطلب خود کومشکل میں ڈالنا ہے۔ نوازشریف کو گالی دینے کا مطلب انعام پانا ہے۔ لیکن مسلم لیگ ن ایک بند مٹھی کی طرح متحد ہے۔