افغانستان سے 2 فوجی پاکستان میں گھس آئے، ایف سی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا

بدھ 20 جون 2018 19:15

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء) افغانستان سے 2 فوجی پاکستان میں گھس آئے، ایف سی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے 2 فوجی پاکستان میں گھس آئے۔ افغان فوجی چمن بارڈر کے علاقے میں پاکستان میں گھس آئے۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان نے فوری حرکت میں آتے ہوئے دونوں افغان فوجیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایف سی کی جانب سے دونوں افغان فوجیوں کوافغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ایف سی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجیوں کی شناخت ہدایت اللہ اور لطیف اللہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی افغان فوجیوں کی جانب سے پاکستانی سرحد پر دراندازی کی جاتی رہی ہے۔ تاہم پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی بجائے برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری جانب افغان ایسے مواقعوں کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف نفرت کے پھیلاو کیلئے استعمال کرتا ہے۔