نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چئیرمین نیب کو خط لکھ دیا

نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکا فیصلہ کر لیا

بدھ 20 جون 2018 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء) : نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چئیرمین نیب کو خط لکھ دیا۔ نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کےقریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونا چھ روز تک ایک خبر بنا رہا۔

تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب نے عبد العلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چئیرمین نیب کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے عبد العلیم خان کے خلاف تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یاد رہے علیم خان پر نیب میں مقدمہ درج ہے۔ نیب نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے قر یبی اور سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد معلومات فراہم کرنے پر طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ عبدالعلیم خان 2018کے انتخابات الیکشن لڑنے کے لیے میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ہیں۔جب کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے این اے 129 سے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات دائر کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ہیںاور ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں،لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ لاہورکے حلقہ این اے 129 سے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے مد مقابل تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کئے تھے۔ جس میں ایاز صادق نے آر او کے رو برو موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ہیںاور ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں،لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔