ْنگران وزیراعظم کی امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنا نے کی ہدا یت

بدھ 20 جون 2018 15:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائے‘ شفاف انتخابات کے لئے اداروں میں باہمی تعاون ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نگران وزیراعظم سے گورنر سندھ اور نگران وزیراعلیٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات کے انتظامات‘ امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ ہمارا مقصد شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہے۔ شفاف انتخابات کے لئے اداروں میں باہمی تعاون ضروری ہے۔