سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پرکاغذات جمع کرائے تھے

منگل 19 جون 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء):سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے۔ فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پرکاغذات جمع کرائے تھے۔۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

اس الیکشن کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اس الیکشن میں بہت سی سیاسی جماعتوں کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی طاقت تحریک انصاف۔ دونوں جماعتوں نے ہی اس الیکشن کو بڑا سیاسی معرکہ سمجھ کر سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتکابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

ملک بھر سے سیاسی پہلوانوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں اور انکلی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔بہرحال یہ مرحلہ بڑے بڑے سیاسی پہلوانوں کے لیے کٹھن ثابت ہو رہا ہے۔بڑے بڑے سیاسی ناموں کی وکٹیں اڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے سب سے بڑا اپ سیٹ تب ہوا جب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے اسلام آباد اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے بڑے بڑے سیاسی پہلوانوں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اطلاعات ہیں۔تازہ ترین ٰخبر کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پرکاغذات جمع کرائے تھے۔الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔اثاثوں کی تفصیلات نہ ہونے پرکاغذات مسترد کیے گئے۔