خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،157کی بجائے168سے حصہ لیں گے

منگل 19 جون 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء)سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق کی خواہش پر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی 157سے اب ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق انتخاب لڑیں گے۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق این اے 131سے بھی انتخاب لڑیں گے۔