عمران خان کی جانب سے متنازعہ حلقوں میں دوبارہ سروے کروانے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث متنازعہ حلقوں میں جاری کیے گئے ٹکٹس منسوخ کر دیے گئے
منگل 19 جون 2018 19:04
(جاری ہے)
ان حلقوں میں جاری کیے گئے ٹکٹس پر نظر ثانی کی کی جائے گی اور دوبارہ سے سروے بھی کروائے جائیں گے۔ عمران خان نے کارکنوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں جہاں کوئی غلطی ہوئی، اسے درست کیا جائے گا۔
دوسری جانب بنی گالہ میں ٹکٹیں نہ ملنے پر شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ رینجرز کواسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر تعینات کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بنی گالا میں احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کر چکا ہے، عید کے دنوں میں بھی بنی گالہ کا گھیراو کرنے والے مظاہرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری کو بنی گالہ بھجوا دیا گیا ہے ۔جبکہ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر رینجرز کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عید کے تیسرے دن بھی کارکنوں کےمزید قافلےاحتجاج کےلیےبنی گالاپہنچ گئے تھے۔جس کے بعد صورتحال بگڑی اوریہ بھی خبر تھی کہ پی ٹی آئی گجرات کےکارکن بنی گالا میں عمران خان کےدفترمیں گھس گئے تھے،کارکنوں نےجہانگیرترین کوبنی گالا سےباہرنکلنےسےروک دیا۔مزید یہ کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بارپھر کارکنوں کے پاس پہنچے تھے اور اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے فیصلوں میں12،12 گھنٹے بیٹھ کر تفتیش کی۔میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔میں نے پہلے بھی کہا کہ اگرکسی کوغلط ٹکٹ ملاتو نظرثانی درخواست دیں۔ہم تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور ان پٹیشن پرفیصلہ کریں گے۔جو شکایات آپ لے کرآئے ہیں ان پرنظرثانی کررہا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا آپ سے زیادہ یقین ہے کہ ہم یہ الیکشن جیتیں گے۔کبھی کبھی اللہ کسی قوم کو بدلنے کا موقع دیتا ہے،اس بار موقع ہمیں دیا ہے۔آپ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہاروں یا جیتوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔الیکشن میں صرف پانچ ہفتے رہ گئے ہیں۔اس پر کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں تین دن تک دھرنا دیں گے۔اگر آپ چور کو ٹکٹ دیں گے تو ہم کہاں جائیں گے۔اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہیں ٹھہرے رہے تو ہم اپنا کام شروع نہیں کرسکیں گے۔تاہم مظاہرین نے اپنی جگہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 19 جون 2018 کی مزید خبریں
-
کراچی ،بلاول،عمران ،شہباز شریف ،رؤف صدیقی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور
-
نیب ریفرنسز ،ْنواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی
-
این اے 53،عمران خان، شاہد خاقان عباسی، عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد
-
چئیرمین تحریک انصاف کا نگران وزیر اعظم کو خط، گورنر خیبر پختونخوا ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی جانب سے تعینات وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بدلنے کا مطالبہ
-
بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک، نوازشریف او ر مریم نواز کی قوم سے دعائوں کی اپیل
-
نواز حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، وہ ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں اضافہ کرتی رہی ،پیپلز پارٹی روزگار کے نئے وسائل پیدا کریگی ، کسانوں کی خوشحالی کے لیئے موثر اقدام اٹھائے ..
-
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان ریلویز کے بزنس پلان کو سراہا
-
کاغذات نامزدگی منظوریامستردہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹریبونل تشکیل دے دیئے گئے
-
نگران وزیر اطلاعات نے عمران خان کی شکایت پر گورنر کے پی کے کو بدلنے کا عندیہ دے دیا
-
چترال میں خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کی عقل ٹھکانے آ گئی
-
پاکستان میں بادشاہوں کی طرح پھرنے والے شہباز شریف لندن میں عام شہری بن گئے
-
این اے 63 سے نثار، این اے 106 سے رانا ثناء اللہ کے کاغذات منظور
-
تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ،این 61 میں انتخابی میدان کس کے نام رہے گا عوام نے فیصلہ سنا دیا
-
سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
-
ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک نے 25 ہزار ڈالرز ادھار لیا تھا جسے اب تک واپس نہیں کیا: باکسر عامر خان
-
خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،157کی بجائے168سے حصہ لیں گے
-
نواز شریف اور مریم نواز کا کلثوم نواز کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ
-
حریک انصاف کو پاکستان کے بڑے مذہبی و روحانی گھرانے کی حمایت مل گئی
-
پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کردی
-
وہ سیاسی جماعت جس نے حکومت میں آ کر کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا
-
پاکستان بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگیا
-
نگران وزیر داخلہ نے استعفا دئیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
پاک امریکا تعلقات پھر سے کشیدہ، امریکی حکومت نے پاکستان کو جدید وائپر ہیلی کاپٹر کی فروخت پر پابندی عائد کردی
-
ملک بھر میں الیکشن لڑنے کے رجحان میں غیر معمو لی کمی
-
توہین عدالت کیس ،طلال چوہدری کی انتخابات تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد
-
شیخ رشید کیخلاف (ن)لیگ کے ناراض دو دھڑوں کے درمیان صلح ،ْ
-
ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف کارکنان نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ڈیرہ ڈال لیا
-
سابق و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف‘
-
چوہدری نثار کو خاموش کراؤ!۔۔۔ناراض لیگی رہنماء کی دھمکی کے بعد ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی
-
آشیانہ ہائو سنگ کیس‘ احتساب عدالت نے احد چیمہ کو 90 اور شاہد شفیق کو 87 روزہ ریمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا
-
حمزہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا
-
شہبازشریف، بلاول بھٹو‘مولانا فضل الرحمان ‘حمزہ اور مریم نوازسمیت دیگرکے کاغذات منظور
-
توہین عدالت کی درخواستیں بلیک میل کا ذریعہ بن گئی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر
-
قبضہ مافیا ملک کو کھاگیا‘ ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس
-
الیکشن کمیشن آف پا کستان نے عام انتخابات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی کو اپیلیٹ ٹربیونل کے ججز مقرر کردیا
-
نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثوں کی تفصیلات جاری
-
ملا فضل اللہ کی ہلاکت میں پاکستانی پریمئیر انٹیلی جنس ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا
-
دوسروں کے اقاموں پر شور مچانے والی تحریک انصاف کے اپنے اقامے سامنے آنے لگے
-
تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے
-
عمران خان کی جانب سے متنازعہ حلقوں میں دوبارہ سروے کروانے کا فیصلہ
-
چوہدری نثار کی دھمکیوں کے بعد ن لیگ نے بھی اہم فیصلہ کر لیا
-
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے
-
ضلع چنیوٹ میں الیکشن 2018کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ان ایکشن
-
بھارت ،ْگجرات میں کھانا دینے میں دیر پر جھگڑے کے دوران خاتون نے اپنے شوہر کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کردیا
-
مصر میں دہشتگردی کی بنیاد پر امیرِ قطر کے خلاف 15کروڑ ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر
-
امریکہ میں مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 روز میں 70 افراد ہلاک
-
ٹرمپ کی بوکھلاہٹ کا شکار‘ شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا
-
متحدہ عرب امارات کا جنگ اور قدرتی آفات سے متاثرہ غیر ملکیوں کے ویزے میں ایک سال کی توسیع
-
طالبان سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں، امریکی وزیر خارجہ
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.