سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمدبلیدی کے گھرپر دو روز میں دوسری بار حملہ ،گھر کو جزوی نقصان پہنچا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 18 جون 2018 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر ،سابق صوبائی وزیر امیدوار صوبائی اسمبلی میر ظہور احمدبلیدی کے گھرپر دو روز میں دوسری بار حملہ ،گھر کو جزوی نقصان پہنچا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو کیچ کے علاقے بلیدہ میں میناز کے مقام پر سابق صوبائی وزیرا ور بلیدہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار میرظہور بلید ی کے گھر پر نا معلوم مسلح افراد نے راکٹ فائر کئے جس سے انکے گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے جبکہ لیویز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔