بیوی نے خاوند کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کردئے

پیر 18 جون 2018 14:20

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء): بھارت کے شہر نگر کرنول میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دئے اور خود کو معصوم ظاہر کرنے کے لیے خاوند کے لا پتہ ہونے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کروا دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر کے روز روز مبینہ طور پر ہراساں کرنے سے تنگ آ چکی تھی۔

اپنے خاوند کو قتل کرنے کا بے ہودہ اور گھٹیا جُرم کرنے کے بعد ملزمہ نے لاش کے ٹکڑے کیے، جس کے بعد لاش کے ٹکڑوں والا بیگ ایک درخت پر لٹکا دیا۔ اس قتل کو ہوئے 45 دن گزر چکے ہیں لیکن یہ واقعہ کچھ روز قبل ہی منظر عام پر آیا۔ ملزمہ پرواتھما کا رامولو نامی شخص سے افئیر تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر ہی اپنے خاوند کو موت کے گھاٹ اُتارا جس کے بعد خود معصوم بننے کے لیے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروا دی۔

(جاری ہے)

تفتیش کے بعد پولیس کو مقتول کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد انہوں نے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔ شک گزرنے پر ملزمہ کو گرفتار کیا جس نے پہلے پہل تو جُرم سے انکار کیا لیکن بعد میں جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے سب کچھ صاف صاف بتا دیا۔ملزمہ نے بتایا کہ میرا شوہر مجھے ہراساں کرتا اور تشدد کرتا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ملزمہ نے کبھی شوہر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا تذکرہ نہیں کیا تھا، جس شخص کےساتھ مل کر اپنے خاوند کا قتل کیا ہو سکتا ہے کہ اس سے متعلق مقتول کو کچھ علم ہو گیاہو اور پول کھُلنے کے ڈر سے ملزمہ نے یہ اقدام کیا ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا اعترافی بیان بھی جلد جاری کیا جائے گا جس کے بعد قتل کے محرکات اور قتل کے پیچھےکی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :