شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ کی سفارش پرسندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 35 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی.

قومی اسمبلی کے 35 اور سندھ اسمبلی کے 80 امیدوار شامل ،قومی اسمبلی کیلئے این اے 197سے عبدالعزیزہوں گے

جمعہ 15 جون 2018 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 35 امیدواروں جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے 80 امیدواروں کو سندھ کے پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے پارلیمانی بورڈ میں مختلف امیدواروں کے انٹرویو کئے تھے، ان میں سے قومی اسمبلی کیلئے 35 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کیلئے 80 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو توثیق کیلئے لسٹ بھیجی گئی تھی جس کے بعد شہباز شریف نے ان امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے جن میں قومی اسمبلی کے 35 اور سندھ اسمبلی کے 80 امیدوار شامل ہیں۔

ان میں قومی اسمبلی کیلئے این اے 197 کشمور کندھ کوٹ سے عبدالعزیز، این اے 201 لاڑکانہ ون سے بابوسرفراز جتوئی، این اے 207 سکھر ٹو سے محمد طاہر شیخ، این اے 211 نوشہرو فیروز ون سے قمر زمان راج پور سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے پی ایس ون جیکب آباد حاجی اعجاز جاکھرانی، پی ایس ٹو جیکب آباد ٹو سے صغریٰ لاشاری، پی ایس 5 کشمور کندھ کوٹ سے احسان احمد سومورو سمیت 75 دیگر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔