(ن)لیگیرہنما اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کر کے عید کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے،وہ انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر رہے ہیں، الیکشن کس جماعت سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے،عامر اقبال شاہ

جمعہ 15 جون 2018 20:55

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کر کے عید کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے،اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر رہے ہیں،عامر اقبال شاہ نے کہا کہ الیکشن کس جماعت سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقبال شاہ تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان عید کے بعد عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عامر اقبال شاہ بھی عید کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر رہے ہیں۔دوسری جانب عامر اقبال شاہ نے کہا کہ الیکشن کس جماعت سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ پیر اقبال شاہ نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 12 فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دی تھی۔عامر اقبال شاہ 2013 کے الیکشن میں پی پی 207 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔