این اے 130،ن لیگ اورپی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

تحریک انصاف کے شفقت محمود 48 فیصد اور مسلم لیگ ن کے مہراشتیاق کی جیت کا تناسب 47 فیصد ہے، جوجماعت ووٹرز کوگھروں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی وہ جیت جائے گی۔ سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم کی سروے رپورٹ

جمعہ 15 جون 2018 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء): سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ این اے 130 لاہور میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا، تحریک انصاف 48 فیصد اور مسلم لیگ ن کے 47 فیصد جیت کا تناسب ہے،تاہم جوجماعت ووٹرز کوگھروں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی وہ جیت جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم کا این اے 130میں انتخابی سروے رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں ایسا کوئی حلقہ نہیں ہے کہ جہاں تحریک انصاف آرام سے الیکشن جیت جائے گی۔ الیکشن کی خوبی یہ ہے کوئی بھی پارٹی آرام سے نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہاکہ این اے 130 شفقت محمود کا حلقہ ہے ۔اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار مہراشتیاق ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس حلقے کو بھی محفوظ نہ سمجھے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن 47 اورتحریک انصاف 48 فیصد کا مقابلہ ہے یعنی اس حلقے میں بھی مقابلہ برابر ہے۔اس حلقے میں دوبار سروے کروائے گئے ۔لیکن رزلٹ وہی آرہے ہیں۔اس حلقے میں ایک ہی بات اہم ہے کہ جوالیکشن والے دن اپنے ووٹرکونکالنے میں کامیاب ہوگیا وہ جیت جائے گا۔حلقے میں ووٹرز کونکالنے کیلئے کسی بھی جماعت کی متحرک مشینری بہت اہم ہوگی۔

انہوں نے اپنی ایک اورسروے رپورٹ کے بارے بتایاکہ الیکشن 2018ء میں انتخابی حلقہ این اے 63ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نثار اور تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرورخان مدمقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری نثار کی کامیابی کے نمبرز 50فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور خان کے 46فیصد ہیں۔ اس حلقے میں باقی امیدواروں کیلئے ووٹرز اور سپورٹرزکی حمایت کا تناسب صرف 4فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کیلئے 50فیصد جیت کے چانسز اس وقت ہوں گے جب وہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔تاہم اگر وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑتے ہیں توان کی جیت کا تناسب پی ٹی آئی کے مقابلے میں کم ہوجائے گا۔