پاک سرزمین پارٹی کا فوزیہ قصوری کو تحریک انصاف کے عارف علوی کے مقابلے میں این اے 247 کراچی سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ

جمعہ 15 جون 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) پاک سرزمین پارٹی کا فوزیہ قصوری کو تحریک انصاف کے عارف علوی کے مقابلے میں این اے 247 کراچی سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کراچی کے حلقہ این اے 247 سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصطفی کمال نے این اے 247 میں تحریک انصاف کے عارف علوی اور جبران ناصر کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب پاک سرزمین پارٹی نے مصطفی کمال کی جگہ تحریک انصاف کو حال ہی میں چھوڑ کر شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری کو اس حلقے کے الیکشن کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔