وزارت قومی صحت کا بین الاقوامی سفری شرائط کے خاتمے اور پولیو فری ملک ہونے تک انسداد پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 15 جون 2018 19:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)وزارت قومی صحت نے بین الاقوامی سفری شرائط کے خاتمے اور پولیو فری ملک ہونے تک انسداد پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے انسداد پولیو پروگرام کاموجودہ منصوبہ رواں سال کے دسمبر میں ختم ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت نے 2019سے 2021تک انسداد پولیو پروگرام کا تین سالہ منصوبہ تیار کرنے کی منظوری دی ہے رواں سال کے پانچ ماہ میں تاحال ملک میں ایک پولیو کیس ہواہے پولیو کے وائرس سے شاہین مسلم ٹائون میں تین بچے بھی پراسرار طور پر جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ جعلی مارکنگ کے باعث بھی مسئلہ مزید گھمبیر ہو چکا ہے وزارت قومی صحت نے تین سالوں کے لئے تقریباً بیس ارب روپے کانیا پی سی ون بنانے کا فیصلہ کیاہے افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث پاکستان میں بھی مشکلات ہیں افغانستان میں اب تک 8پولیو کیسز واقع ہو چکے ہیں۔

پشاور اورکراچی پولیو وائرس کے لحاظ سے خطرناک ہیں افغانستان سے آمد ورفت کے باعث پولیووائرس پاکستان میں منتقل ہوتا ہے ۔