محکمہ موسمیات کی عید الفطر کے تینوں روز بارش کی پیشگوئی

جمعہ 15 جون 2018 15:59

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی نوید سنادی ۔ ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی ہفتہ سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغاز ہوگا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کے تینوں روز اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔