بلاول بھٹو بھی سینئیر سیاست دانوں سے چالاکیاں سیکھ گئے،اثاثوں کی مضحکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

لاڑکانہ کی 33 ایکڑ زرعی اراضی کی قیمت 11 لاکھ روپے ظاہر کی گئی، جی 7 کے اپارٹمنٹ کی قیمت 12 لاکھ جب کہ بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں 2460 کنال کی قیمت صرف نو لاکھ روپے ظاہر کی ہوئی ہے

جمعہ 15 جون 2018 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) غریب لوگوں کی نمائندگی کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اربوں روپے کی جائیداد کے مالک نکلے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ بھٹو فیملی پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ہے۔بلاول بھٹو نے کاغذات نا مزدگی جمع کرواتے ہوئے کل جائیداد ڈیڑھ ارب روپیہ ظاہر کیا ہوئی ہے۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ کہ بلاول بھٹو نے جس طریقے سے اس جائداد کو ڈیڑھ ارب ظاہر کیا ہوا ہے وہ دیکھ کر تو لگتا ہے کہ یہ جائیداد ڈیڑھ ارب کی نہیں بلکہ 12 سے پندرہ ارب کی ہے۔بلاول بھٹو نے کلفٹن کراچی کا بلاول ہاؤس تحفے کی صورت میں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا ہے کہ لاڑکانہ میں 2۔

(جاری ہے)

2 ایکڑ اراضی اپنی والدہ بے نظیر بھٹو سے وراثت میں ملی۔

لاڑکانہ میں 33 ایکڑ اراضی بھی والدہ سے تحفے میں ملی۔اور اس کی قیمت 11 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔شکار پور روڈ پر 0.37 زرعی اراضی کہ قیمت صرف پونے گیارہ ہزار ظاہر کی گئی۔نوڈیرو لاڑکانہ میں 3.1ایکڑ اراضی بھی وراثت میں ملی۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں ایک گھر کی قیمت 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔کلفٹن کے ایک تہائی حصہ کی قیمت 22 لاکھ ظاہر کی گئی ۔

پشاور میں مکان کے ایک تہائی حصہ کی ملکیت کی قیمت 62 لاکھ ظاہر کی گئی۔بلاول بھٹو اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں بھی ایک مکان کے مالک ہیں۔جب کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ببلاول بھٹو کی کلفٹن کراچی میں ایک کوٹھی ہے جس کی مالیت صرف 30لاکھ روپے ظاہر کی ہوئی ہے جب کہ میرے خیال سے تو وہ ایک کوٹھی کئی ارب روپے کی ہو گی۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے جی 7کے اپارٹمنٹ کی قیمت 12 لاکھ ظاہر کی ہے۔جب کہ اس اپارٹمنٹ کو بھی بطور تحفہ ظاہر کیا ہوا ہے۔جب کہ بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں 2460کنال کی قیمت صرف نو لاکھ روپے ظاہر کی ہوئی ہے۔