مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں،بڑی خبر آ گئی

مریم نواز ممکنہ طور پر این اے 125 سے قومی اسمبلی کی امیدوار ہوں گی

جمعہ 25 مئی 2018 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں،بڑی خبر آ گئی مریم نواز ممکنہ طور پر این اے 125 سے قومی اسمبلی کی امیدوار ہوں گی جبکہ شہباز شریف این اے 132 سمیت دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بڑے بڑے سیاسی رہنماوں کی جانب سے بھی مختلف حلقوں سے انتخابات لڑنے کے اعلان کئیے جا رہے ہیں ۔تازہ ترین خبر کے مطابق مریم نواز ممکنہ طور پر این اے 120 جو اب این اے 125 ہے وہاں سے انتخابات لڑیں گی لیکن اگر انکو موجودہ کیسسز میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا تو ان کی جگہ بلال یاسین اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ۔دوسری جانب شہباز شریف این اے 132 سمیت دو حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز ایک ایک حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔این اے 131سے خواجہ سعد رفیق انتخابات لڑیں گے انکی نااہلی کی صورت میں انکی اہلیہ غزالہ سعد انکی جگہ اسی حلقے سے انتخابات لڑیں گی۔یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔