خیبرپختونخوا میں کسی بھی سیاسی جماعت کو دوبارہ حکومت بنانے کا موقع نہیں ،آئندہ عام انتخابات میں یہ روایت بدلنے جارہی ہے ،پرویزخٹک
تحریک انصاف نے اُدھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے ۔ پانچ سال صحیح معنوں میں اپنے ایجنڈے کے مطابق عوام کی خدمت کی ہے رشوت کے خلاف جہاد کیا ۔ تعلیم ، صحت، پولیس اور دیگر شعبوں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے خدمات کی انجام دہی کے قابل بنایا،،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 25 مئی 2018 23:36
(جاری ہے)
اس موقع پر پبی سے معروف سیاسی شخصیات وہاب خان اور طلاء خان مرحوم کے خاندان کے سرکردہ افراد آفتاب احمد خان، شہاب احمد خان ایڈوکیٹ ، تیمور احمد خان ، رشید حسین ایڈوکیٹ جبکہ پبی ہی کے احتشام، بلاول ، زاہد علی، زاہد خان، صادق عزیز ، اسماعیل خان، بلال خان، شہریار خان ودیگر اور نوشہرہ کلاں ابا خیل کے محمد ایاز ، اسرا ر خان، عمران ، ابراہیم ، عبد الصمد ، ماجد خان،نوشہرہ کینٹ سے حاجی کفایت الله، صابر شاہ، عنایت شاہ، جعفر شاہ، جہانگیر شاہ، شیر شاہ، زبیر خان، حمزہ خان، سلیمان خان، طاہر خان، عبد اللهاور دیگر افراد نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ورکرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور اُنہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیرایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، اراکین صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن، ادریس خان خٹک، ضلع نوشہرہ کے نائب ناظمین اشفاق خٹک و دیگر مقامی لیڈران بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہوںنے زندگی بھر سیاست کی ہے اور حکومتوں کے آنے اور جانے کے معاملات بڑے قریب سے دیکھے ہیں جبکہ کسی حکومت کا آخری وقت آتا ہے تو لوگ برسراقتدار پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں مگر اب کی بار صورتحال مختلف ہے آئندہ انتخابات میں اس صوبے کے عوام پی ٹی آئی پر دوبارہ اعتماد کرکے تاریخ بدل دیں گے ۔ تحریک انصاف نے اُدھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے ۔ پانچ سال صحیح معنوں میں اپنے ایجنڈے کے مطابق عوام کی خدمت کی ہے رشوت کے خلاف جہاد کیا ۔ تعلیم ، صحت، پولیس اور دیگر شعبوں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے خدمات کی انجام دہی کے قابل بنایا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے نظام کی تبدیلی کا نعرہ اس لئے لگایا کہ سیاستدانوں نے کرپشن اور سیاسی مداخلت کے ذریعے سماجی خدمات کے سرکاری شعبوں کو مفلو ج بنا دیا تھا ۔ سرکاری اداروں کی تباہی سے امیر کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،تکلیف تو غریب کو ہوتی ہے جس کے پاس پرائیوٹ اداروں میں جانے کیلئے وسائل نہیں ہوتے ۔ عام آدمی سرکاری اداروں پر منحصر ہے اور اُنہی پر اعتماد کرتا ہے یہ اُس کی مجبوری ہے کیونکہ اُس کے پاس کوئی دوسری آپشن موجود نہیں۔ مفاد پرست اور پیداگیر سیاستدانوں نے غریب کی اسی مجبوری کا ناجائز فائدہ اُٹھایا اور اُس کے اعتماد کا قتل عام کیا ۔ اسلئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ سیاستدان غریب کے مجرم ہیں جنہوںنے ایک محدود طبقے کی خوشحالی کیلئے کروڑوں غریب عوام کی زندگی کو جہنم بنا دیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ملک میں غریب کے نام پر ووٹ لینے والوںنے جان بوجھ کر غریب کا استحصال کیا تاکہ غریب میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہ آجائے اور حکمرانوں کی بادشاہت قائم رہے ۔ پرویز خٹک نے کہاکہ یہی روایتی سیاسی جماعتیں یکے بعد دیگرے حکومتیں بناتی رہیں کسی نے غریب کی فکر نہیں کی ۔ واحد تحریک انصاف ہے جو غریب دشمنی کے خلاف کھڑی ہوئی اور عام آدمی کے حقوق کی بحالی کیلئے نظام کی تبدیلی اور اداروں کی بحالی کا بیڑا اُٹھایا ۔ سیاستدانوں کی اُمید کے برعکس عام آدمی نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا اور تبدیلی کے نعرے کو تقویت دی ۔ عمران خان کی کرپشن کے خلاف 22 سالہ جدوجہد کے نتائج آج دیکھے جا سکتے ہیں۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے نوجوان کارکنوں اور عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے نوجوانوں کیلئے ہر شعبے میں اقدامات کئے ہیں۔ نوجوان سابق حکومتوں اور موجودہ حکومت کے کردار کا موازنہ کریں اور اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں سے اُمید ہے اور وہی اس قوم کا مستقبل ہیں اس ملک کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہمیں ذاتی مفادات کی جگہ قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 25 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کے تہلکہ خیز دعووں کے بعد آرمی چیف کا بڑا فیصلہ
-
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی فاٹا اور پاٹاکا خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور
-
نواز شریف نے قومی سانحات کی تحقیقات کیلئے ایک بار پھر بااختیار کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
-
جو حکومت کے پی کے میں پانچ سال میں انقلاب نہیں لا سکی وہ 100دن میں کیا انقلاب لائے گی ،ْوزیر اعظم
-
ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح ایوان صدر سے نکالا،آصف علی زرداری
-
نگراں وزیراعظم کیلئے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آرہی ہے، چوہدری نثار
-
کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں، حکومت پاکستان نے حتمی فیصلہ سنا دیا
-
انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ،ْچیف جسٹس ثاقب نثار
-
سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کو فوجی قیادت کی جانب سے جبری ریٹائر کروائے جانے کا انکشاف
-
عامر لیاقت پر پابندی لگ گئی
-
لاہور ،چوہدری شجاعت کی زیر صدارت چار جماعتی اتحاد کا اجلاس، عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
راولپنڈی،حکومت ختم ہونے سے 5روز قبل ہی عوامی سطح پر لیگی وزرا کا انڈوں ، ٹماٹروںاورپتھروں سے استقبال شروع
-
وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی نے سیکیورٹی اہلکار کو تھپڑ دے مارا
-
لاہور، نیب لاہور نے پیراگون سٹی ہائوسنگ سوسائٹی میںمبینہ مالی بے ضابطگیوں کی انکوائریوں کے لیے خواجہ سعد رفیق کو 21 اورخواجہ سلمان رفیق کو 22 جون کوطلبکرلیا
-
عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں ،ْعائشہ گلا لئی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں بلوچستان میں نگراں وزیراعلی ٰکیلئے 16 نام سامنے آگئے
-
نگراں وزیراعظم کیلئے اب وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوگی اسپیکرکوخط لکھوں گا ،ْ خورشید شاہ
-
چند دنوں میں نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا اہم فیصلہ آنے والا ہے ،شیخ رشیداحمد
-
نواز شریف پچھلی جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے مارشل لا لگوانا چاہتے تھے
-
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی درخواست کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا
-
شوکت خانم ہسپتال میں دنیا بھر کے مقابلہ میں کم خرچہ پر علاج ہورہا ہے ،عمران خان
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے میں حکمران جماعت کو سخت شرمندگی کا سامنا
-
خیبرپختونخوا میں کسی بھی سیاسی جماعت کو دوبارہ حکومت بنانے کا موقع نہیں ،آئندہ عام انتخابات میں یہ روایت بدلنے جارہی ہے ،پرویزخٹک
-
عمران خان کلین بولڈ ہونگے ،عوام الزامات کی سیاست سمندر میںپھینک دینگے‘حمزہ شہباز
-
مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑ سکتی ہیں،بڑی خبر آ گئی
-
خواجہ سعد رفیق نے انتخابات 2018 میں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
-
نیب دیانتداری، شفافیت، آزادانہ اور پیشہ وارانہ انداز میں پاکستان کو سو فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے ،ْچیئر مین نیب
-
میاں منشا ء نے لاہور اسلام آباد موٹر وے کے اردگرد درخت کاٹ کر 3 ارب کمالئے
-
وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے ،یکم جون کو پھر پیش ہونے کا حکم
-
چیئرمین سینیٹ نے پاک بھارت انٹیلی جنس سربراہان کی مشترکہ کتاب کے معاملے پر وزارت داخلہ اور دفاع سے جواب طلب
-
ایون فیلڈ ریفرنس،رابرٹ ریڈلے رپورٹ حقائق کے منافی ، اس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز
-
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سہ فریقی اجلاس میں شر کت کیلئے آئندہ ہفتے چین جائیں گی
-
دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے مبارکباد دی ، نعیم الحق
-
چین نے پاکستان کے مالی خسارے کو قابو میں کرنے کیلئے 1.6ارب ڈالرز کی رقم فراہم کردی
-
نگران وزیراعظم انتخاب معاملہ پر وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر ڈیڈ لاک، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ
-
مسلم لیگ ن کی حکومت نے سسٹم میں 11ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی داخل کی
-
سیشن کورٹ نے شہباز شریف کی طرف سے ہتک عزت کے دعویٰ پرعمران خان کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دیدیا
-
پاکستان چینی تعاون سے جلد ہی2سینسنگ سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا،چینی میڈیا
-
پاکستان ، ترکی سے 30 اتاک ہیلی کاپٹر خریدے گا
-
اپوزیشن لیڈر میاں محمود نے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
-
چاہے کچھ بھی ہو جائے کلبھوشن یادیو رہا ہو جائے گا
-
کوئی قانون پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا، نواز شریف
-
مسجد نبویﷺ اور مسجد الحرام کا رخ کرنے والے زائرین کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
-
5جی سے 10گیگا بائٹ انٹرنیٹ رفتار کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا
-
سعودی عرب ،بین الاقوامی لائسنس کی حامل خواتین ایک سال تک کاریں چلا سکیں گی
-
باراک اور مشعل اوباما کی شادی کی یادگار تصویرانٹرنیٹ پر وائرل
-
ملایشیاء نجیب رزاق کے دو اپارٹمنٹس سے 400 ہینڈ بیگز،گھڑیاں،زیورات سمیت 30 ملین ڈالر نقد بر آمد
-
عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد قطر نے بہت کچھ کھو دیا، سلطان بن سحیم
-
شیخ علی احمد الملا،گزشتہ 40سال سے چلے آرہے مسجد الحرام کے موذن
-
بحیرہ کیریبین کی تہہ سے 12ارب 60کروڑ پونڈ مالیت کے خزانے سے بھرے سمندری جہاز کا ملبہ برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.