انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ،ْچیف جسٹس ثاقب نثار

دہشت گردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے ایک سیکورٹی خطرہ ہے ،ْ چیف جسٹس کا شنگھائی تعاون تنظیم کی تقریب سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 22:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے ایک خطرہ ہے اور ہمیں باہمی تعاون سے دہشت گردوں کا سامنا کر نا ہوگا۔

(جاری ہے)

شنگھائی تعاون تنظیم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے ایک سیکورٹی خطرہ ہے ، اس کے لئے ہمیں مل اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں دشمنوں کیلئے زمین تنگ کر نا ہوگی ،ہمیں مل کردہشت گردی کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :