عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں ،ْعائشہ گلا لئی

ری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران اور پرویز خٹک 60 ارب کی جنگلہ بس اور بلین ٹریز کی مد میں 25 فیصد کمیشن بنا رہے ہیں ،ْری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کسی بدعنوان کو ٹکٹ نہیں دے گی، میرٹ کی بالادستی کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق میں سمجھتی ہوں کہ عمران خان جنگلہ بس کہتے کہتے خود جنگلہ بس بنا رہے ہیں اور 60 ارب روپے جس سے کئی ہسپتال بن سکتے تھے،سے 25 فیصد کمیشن کی خاطر جنگلہ بس کی تعمیر شروع کر دی۔ پرویز خٹک اور عمران خان کے پاس اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں، پہلے بلین ٹریز میں کمیشن بناتے اور بنی گالہ حصہ پہنچاتے رہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب کو چاہئے کہ وہ بنی گالہ سے صوبائی حکومت کی بدعنوانیوں کا حساب لے۔