ملالہ یوسفزئی کا سبیکا شیخ کے والد کے ساتھ رابطہ،ملالہ کا سبیکا شیخ کو شاندار خراج تحسین

سبیکہ کی موت پرہرشخص غمزدہ ہے،صرف آپ نہیں پوری قوم ہونہاربیٹی سےمحروم ہوگئی ہے،ملالہ کی سبیکا شیخ کے والد سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء):ملالہ یوسفزئی نے امریکی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والد کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ملالہ نے سبیکا شیخ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خواتین کی تعلیم کی علمبردارملالہ یوسفزئی نے سبیکا شیخ کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبیکہ کی موت پرہرشخص غمزدہ ہے،صرف آپ نہیں پوری قوم ہونہاربیٹی سےمحروم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کو مختلف سیاسی ، سماجی اور حکومتی شخصیات کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے سبیکا کی المناک موت کو انتہائی افسوسناک قرار دیا تھا جبکہ امریکی حکام نے بھی سبیکا کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سبیکا شیخ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مختلف سیاسی اور حکومتی شخصیات کی جانب سے بھی سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے امریکی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والد کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ملالہ نے سبیکا شیخ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خواتین کی تعلیم کی علمبردارملالہ یوسفزئی نے سبیکا شیخ کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبیکہ کی موت پرہرشخص غمزدہ ہے۔

صرف آپ نہیں پوری قوم ہونہاربیٹی سےمحروم ہوگئی ہے۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں میراپوراخاندان آپ کےساتھ ہے۔اس موقع پر سبیکا شیخ کے اہل خانہ نے ملالہ یوسفزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ سبیکہ شیخ کچھ روز قبل ٹیکساس میں سینتافی سکول میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں جاں بحق ہو گئی تھی۔وہ نوجوانوں کے تعلیمی تبادلہ کے پروگرام کے تحت امریکہ میں زیرتعلیم تھی۔