خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی

بدھ 23 مئی 2018 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء) خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی کی جانب سے کی گئی تازہ ترین ٹوئٹ نے خاصی ہلچل مچائی ہے۔ خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی ہے۔

براہمداغ بگٹی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں براہمداغ بگٹی کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب کے کسی لیڈر نے فوج کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔ ایسا کرنے پر وہ نواز شریف کو داد دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

براہمداغ بگٹی بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی بھارتی سازشوں کا حصہ ہیں۔

جبکہ بھارت کی مدد سے ہی انہیں بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل ہو پائی تھی۔ براہمداغ بگٹی بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ اب ان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔