حکومت نے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، ملک اور معیشت کی ضروریات کے پیش نظر ہوائی اڈوں میں توسیع کا کام شروع اور مکمل کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل کے تقاضے پورے کرنے میں مدد ملے گی، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پا لیا ہے، جمہوریت کا سفر جاری رہا تو دیگر مسائل حل کرنے میں بھی کامیاب ہوں گے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تزئین و توسیعی منصوبہ کی تقریب سے خطاب
بدھ 23 مئی 2018 22:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پشاور کو عالمی معیار کا ایئرپورٹ دیا ہے، یہ جگہ اور تکنیکی مسائل کے لحاظ سے ایک مشکل منصوبہ تھا جس کی تکمیل پر مشیر سول ایوی ایشن سردار مہتاب، سول ایوی ایشن اور نیسپاک سمیت تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل کیا گیا ہے، اس منصوبہ میں تاخیر ہوئی لیکن ہم نے اس ناممکن منصوبہ کو بھی عملی شکل دی جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر 50 سال تک کسی نے توجہ نہیں دی، اس میں بھی توسیع کی گئی ہے اور ٹریفک میں اضافہ کے پیش نظر مزید توسیع کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کا ہوائی اڈہ نجی شعبہ کا ایک کامیاب منصوبہ ہے جو دنیا میں ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایئرپورٹ پر بھی توسیع کی گئی ہے، اسی طرح ملتان ایئرپورٹ کے منصوبہ پر بھی کام مکمل کیا گیا ہے جس سے فضائی ٹریفک میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سول ایوی ایشن کو مزید آگے کا سوچنا چاہئے، ملک اور معیشت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے چاہئیں، معیشت ترقی کرتی ہے تو ٹریفک کی روانی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر کام کا اگلے ہفتے افتتاح کیا جائے گا جبکہ گوادر میں ایئرپورٹ کا ڈیزائن چینیوں نے تیار کر لیا ہے، اس منصوبہ پر بھی رواں سال کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی توسیع کی ضرورت تھی جو اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ کی تزئین کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ ایئرپورٹس اور ہائی ویز کے نیٹ ورکس کیلئے 65 سال میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا موجودہ حکومت کے پانچ سال میں ہوا ہے، 1700 کلومیٹر طویل چھ رویہ موٹرویز تعمیر کی جا رہی ہیں، 2019ء کے وسط تک پشاور سے کراچی تک موٹروے کے ذریعے سفر کیا جا سکے گا، پاکستان کے ہر حصہ میں ہائی ویز اور موٹرویز کا نیٹ ورک نظر آ رہا ہے، یہ وہ وعدہ ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف نے 2013ء میں عوام سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا عمل جاری ہے اور کوئی ایسا ہفتہ نہیں گزر رہا جس میں اربوں روپے کے کسی منصوبے کا افتتاح نہ کیا جا رہا ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کا سفر جاری رہا تو مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوں گے، جمہوریت عوام کے ووٹ سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تقریباً 6 فیصد کی شرح نمو حاصل کر لی ہے، ہم نے معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے، ایک وقت تھا کہ ملک میں بجلی نہیں تھی اور اب سرپلس ہے تاہم زیادہ خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے تحت علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا ایک بڑا چیلنج تھا جو حل کر لیا گیا ہے، اسی طرح گیس کی ترسیل میں کمی کو بھی پورا کیا گیا ہے، ہم نے ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا اور آج پاکستان بلند شرح نمو کا ماڈل پیش کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جتنی ٹیکس ریفارمز ہم نے کی ہیں اس کی خطہ میں مثال نہیں ملتی، ٹیکس دہندگان کو سہولیات اور رعایتیں دی گئی ہیں، اب لازم ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس دہندہ بنیں کیونکہ ٹیکس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 23 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر ملک کے معتبر اداروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اپنے اور اپنے خاندان کے اردگرد تمام ترمسائل کی جڑ کا ذمہ دار پرویز مشرف کو ٹھہرادیا ،جب ان کے گردن پر جمہوری حکومت نے قانون کے پنجے ..
-
نواز شریف دکھی دل سے کارگل پر بات کرتے ہیں مگر سیاچین پر بات نہیں ،فواد چوہدر ی
-
عمران خان نےعوام کودھوکہ دیا،کےپی کوکھنڈربنا دیا،نوازشریف
-
ملک میں بادشاہت نہیں، وزیراعظم ریاست کی جائیداد کا مالک نہیں ہوسکتا،سپریم کورٹ
-
جدید جنگ میں جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، آرمی چیف
-
بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں ،ْترجمان پاک فوج
-
آج میاں صاحب نے بتادیا کہ انہیں کس نے اور کیوں نکالا، مریم نواز
-
خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی
-
احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس میں بیان قلمبند کروا دیا
-
تحریک انصاف کی مرکزی رہنمافوزیہ قصوری نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں
-
سگریٹ نوشوں کے لیے بری خبر آگئی
-
طلال چوہدری نے اپنے دفاع میں سترہ گواہان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروادی
-
پاکستان نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے چین کی طرف دیکھنا شروع کردیا ،ْبرطانوی میڈیا
-
سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی مل گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس اکائونٹس کی تفصیلات مبینہ طور پر اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیر کونسل کے خاتمے اور عبوری ایکٹ 1974میں ترامیم سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا، وفاقی حکومت کے فیصلے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار
-
جنرل الیکشن 2018 ء، ضلع لاہور کے 44 حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیا
-
شیخ رشید احمد کا کل سے باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان
-
شیخ زید ہسپتال میں دل کا آپریشن 17سالہ دل کے عارضہ میں لاحق مریض کی جان بچالی گئی
-
بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
-
تحریک انصاف شمالی پنجاب کے آٹھ اضلاع کے 382امیدواروں کے انٹرویوز کا ابتدائی عمل مکمل ہو گیا،منظوری کے لئے فہرست مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائی جائیگی
-
کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک حملہ آور اسلحہ سمیت گرفتار
-
وزیرداخلہ بلوچستان نے بارکھان میں پکوڑے فروش سے بدسلوکی کا نوٹس لے لیا
-
تحریک انصاف گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید
-
آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر اورکینسرکے علاج میں معاون ہیں،ماہرین
-
ْ پاکستان کا چین سے تعلق وقت کیساتھ مزید مستحکم و مضبوط ہورہا ہے، سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے ، امید ہے ان منصوبوں میں بلوچستان کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی ،
-
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا
-
صدر مملکت کی تنخواہ میں سات لاکھ چیاسٹھ ہزار پانچ سو روپے اضافے کا فیصلہ
-
میاں صاحب نے بتا دیا ہے مجھے کیوں نکلا یہ بھی بتایا ہے کس نے نکالا مریم نواز
-
ملالہ یوسفزئی کا سبیکا شیخ کے والد کے ساتھ رابطہ،ملالہ کا سبیکا شیخ کو شاندار خراج تحسین
-
ایف آئی اے کا اصغر خان کیس میں ٹھوس شواہد موصول ہونے تک نواز شریف کو سمن نہ جاری کرنے کا فیصلہ
-
نعیم الحق کی جانب سے دانیال عزیز کو تھپڑ مارے جانے کی وجہ کچھ اور ہی نکلی
-
مسلم لیگ ن کی ناراض ممبرصوبائی اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ واپس لے لیا
-
پی اے سی کی ٹو بیکو انڈسٹری پر تیسرے سلیب کو متعارف کروا نے کے معا ملہ کی سپر یم کو رٹ کے سینئر جج اور آ ڈیٹر جنرل کی سربراہی میں جا مع تفتیش کروا نے کی ہدا یت
-
حکومت نے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، ملک اور معیشت کی ضروریات کے پیش نظر ہوائی اڈوں میں توسیع کا کام شروع اور مکمل کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل کے تقاضے پورے کرنے میں مدد ..
-
پیپلزپارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں، آصف زرداری
-
خیبرپختونخوا کی واحد حکومت ہے جس نے اپنے وسائل پر وفاق کے عدم تعاون کے باوجودسوات ایکسپریس وے اور بی آرٹی جیسے ملٹی بلین روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کیے،
-
مولانا طاہرالقادری نے 3جون کو کینڈا سے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا
-
احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر15افراد کو گرفتار ،جیل بھیج دیا گیا
-
افطار کے فوری بعد سگریٹ پینا اچانک موت کا باعث بھی بن سکتا ہے‘ ماہرین
-
صارف ڈیٹا کے غلط استعمال پر مارک زکربرگ نے یورپ سے معافی مانگ لی
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مزید تصاویر سامنے آ گئیں، کہاں غائب تھے، پتہ چل گیا
-
حرم شریف کے قریب سعودی سیکورٹی فورسز کا ہنگامی آپریشن
-
ایران نے جوہری صلاحیت حاصل کرنے کا آغاز کردیا
-
ترکی دنیا کا جدید ترین جنگی طیارہ حاصل کرنے والا پہلا اسلامی ملک بننے کے قریب
-
چین،سڑک پر اچانک نمودار ہونے والے گڑھے نے 3کاروں کو نگل لیا
-
سعودی عرب،حقوق نسواں کے 4کارکنان زیر حراست،ہیومن رائٹس، واچ ڈاگ
-
کیلیفورنیا پر قدرت مہربان ،سان ڈیاگو ساحل نیلگوں روشنی سے جگمگا اٹھا،دیکھنے والے خوبصورت نظارے کے سحر میں گرفتار
-
روہنگیا مسلم شدت پسندوں نے ہندوئوں کا قتل عام کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
سعودی کمپنی چینی کمپنی کو 38ملین ریال ادا کرے،سعودی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.