صدر مملکت کی تنخواہ میں سات لاکھ چیاسٹھ ہزار پانچ سو روپے اضافے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن نے 1975کے ایکٹ میں ترمیم کرکے بل تیار کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ میں سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار پانچ سو پچاس روپے اضافے کا ترمیمی بل تیار کرلیا ہے جسکے بعد ممنون حسین کی تنخواہ آٹھ لاکھ 46ہزار پانچ سو پچاس روپے ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ ڈویژن کو صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ میں اضافے کی سمری تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جو کہ کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی اور سمری میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر کی تنخواہ میں اضافہ 75کے ایکٹ میں ترمیم کے بعد بل تیار کرکے وفاقی کابینہ کے بل میں ترمیم کی منظوری کے بعد کیا گیا جسکے تحت صدر مملکت کی تنخواہ میں سات لاکھ چھیاسٹ ہزار پانچ سو پچاس اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ آخری بار 2004میں صدر کی تنخواہ وفاقی حکومت نے 80ہزار روپے مقرر کی تھی لیکن اب اضافے کے بعد صدر ممنون حسین کی تنخواہ آٹھ لاکھ چھالیس ہزار پانچ سو پچاس روپے ہوجائیگی جو کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ سے ایک روپیہ زیادہ ہے ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی تنخواہ اس وقت ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے کے سربراہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔