ْالیکشن کمیشن نے آ ئندہ عا م انتخابات کیلئے قانونی،آئینی ذمہ داریاں مکمل کر لیں، ترجمان

منگل 22 مئی 2018 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آ ئندہ عا م انتخابات کیلئے قانونی،آئینی ذمہ داریاں مکمل کر لیں۔ کمیشن صدر مملکت کی طرف سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنا شیڈول تیار کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشن کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حالیہ مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کمیشن نے اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔