تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات کیلئے ق لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 22 مئی 2018 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) تحریک انصاف نے اسٹیبلیشمنٹ کی تخلیق کردہ سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی۔ جبکہ اجلاس میں تمام سینئر قیادت نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اس دوران آئندہ الیکشن کے سلسلے میں سیاسی اتحاد بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ اس دوران  تحریک انصاف کی قیادت نے اسٹیبلیشمنٹ کی تخلیق کردہ سیاسی جماعت ق لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے دوران ق لیگ کیساتھ اتحاد کرنے کے مشورے کو رد کر دیا گیا۔ جبکہ تحریک انصاف میں حال ہی میں شامل ہونے والے رہنماوں کی سکروٹنی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔