اب آئے گا پاکستان کی سیاست میں بھونچال، مریم نواز نے کارکنوں کو خطرناک منصوبے سے آگاہ کردیا

دو ماہ بعد نواز شریف آپ کی خدمت کیلئے پھرواپس آئے گا ،ْ مریم نواز ، انتخابات میں ووٹ کو عزت دینی ہے ،ْآندھی آئے یا طوفان ،پولنگ اسٹیشن پر جا کر شیر پر مہر لگانی ہے اور ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے نواز شریف نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنا دی ،ْ مخالفین ابھی 100دن کے پلان لے کر بیٹھے ہیں ،ْ(ن)لیگ کی فتح کے بعد معیشت پھر بہتر ہو گی،پنجاب کو ایسا وزیراعلیٰ پھر نہیں مل سکتا ،ْخطاب

پیر 21 مئی 2018 23:02

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ماہ بعد نواز شریف آپ کی خدمت کیلئے پھرواپس آئے گا ،ْانتخابات میں ووٹ کو عزت دینی ہے ،ْآندھی آئے یا طوفان ،پولنگ اسٹیشن پر جا کر شیر پر مہر لگانی ہے اور ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے ،ْنواز شریف نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنا دی ،ْ مخالفین ابھی 100دن کے پلان لے کر بیٹھے ہیں ،ْ(ن)لیگ کی فتح کے بعد معیشت پھر بہتر ہو گی،پنجاب کو ایسا وزیراعلیٰ پھر نہیں مل سکتا۔

پیر کو چشتیاں میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ نے ورکرز کنونشن میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے کمال کر دیا ہے، یہ تو جلسہ لگ رہا ہے، اتنی گرمی میں روزہ رکھ کے آئے ہیں جس پر آپ کی بہن آپ کو سلام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ دن اب دور نہیں صرف دو مہینے رہ گئے ہیں، پھر نواز شریف آپ کی خدمت کیلئے واپس آئے گا، بہاولپور سے چشتیاں تک بڑی زبردست سڑکیں بنی ہوئی ہیں، دانش سکول بھی راستے میں نظر آیا، گورنمنٹ کے سکول بھی اچھی حالت میں نظر آرہے تھے، جس پر میرے دل سے شہباز شریف کیلئے دعا نکلی، پنجاب کو ایسا وزیراعلیٰ پھر نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے دل سے عوام کی خدمت کی ہے اور اب پانچ سال بعد یوم حساب قریب آرہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایشو موجود نہیں جس پر وہ سیاست کر سکیں،نہ وہ لوڈشیڈنگ کا کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی دہشت گردی کا کہہ سکتے ہیں، پانچ سال پہلے بیس، بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، بہت سالوں بعد ایسا رمضان المبارک آیاد ہے جس میں بجلی نہیں جا رہی۔

مریم نواز نے کہا کہ 2013کے انتخابات سے پہلے نواز شریف نے عوام سے تین وعدے کئے تھے، ایک بجلی پوری کرنے کا وعدہ کیا تھا، دوسرا دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور تیسرا ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ابھی تو چار سال میں ہی دفتر سے نکال دیا گیا جس سے معیشت کی بہتری آک گئی مگر امید ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے فتح کے بعد معیشت پھر بہتر ہو گی اور اس ملک کی ترقی اب نہیں رکنے والی۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے مخالفین پانچ سال بعد یہ کہہ رہے ہیں کہ ابھی ہم یہ کریں گے،نواز شریف نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنا دی ہے اور وہ ابھی 100دن کے پلان لے کر بیٹھے ہیں، نواز شریف نے ہزاروں کلو میٹر سڑکیں بنا دیں اور لوگ دھرنوں میں مصروف رہے، ہم پر دو سال تک کرپشن کے کیسز چلانے کے بعد اقامہ پر باہر نکال دیا گیا، نواز شریف دو سال تین نسلوں کا حساب دے رہا ہے، آپ کا لیڈر تین بار وزیراعظم رہا اس پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

انہوںن ے کہا کہ کرپشن کا الزام ناکام ہوا تو نواز شریف پر مذہب کا الزام لگایا گیا، نبی اکرمؐ کی محبت نواز شریف کے فون میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شم نہیں آئی یہ سیاست اسی دنیا میں رہ جائے گی آگے جا کر خدا کو کیا جواب دو گے، حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم میں عمران خان نے حلقے کے لوگوں سے کہا کہ اپنے ووٹوں سے ثابت کردو کہ عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہو یا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہو، وہاں دھاندلی کے باوجود لوگوں نے ٹھوک کے نواز شریف کا ساتھ دیا، اس کے بعد مذہب کا گمراہ کن الزام ہم پر لگایا گیا، اس کے بعد چکوال اور لودھراں میں پھر نواز شریف کے حق میں ووٹ دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اب نواز شریف کے انٹرویو کو لے کر بیٹھ گئے، آزاد کشمیر میں الیکشن مہم میں نعرے لگائے گئے کہ مودی کا جو یار ہے وہ غدار ہے، اس کے باوجود لوگوں نے پورے کا پورا کشمیر نواز شریف کی جھولی میں ڈال کر نواز شریف کے حب الوطنی پر مہر لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہے وہ اپنے ملک اور لوگوں کی ہمدردی میں آنے والے کسی نقصان سے بچانے کیلئے کوئی نشاندہی کرتے ہیں تو ان کی بات کو سننا اور ماننا چاہیے، وہ جو کہتے ہیں اپنے ملک اور عوام کے بھلے کیلئے کہتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے ساتھ وعدہ کرو کہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دو، آندھی آئے ، طوفان آئے، پولنگ اسٹیشن پر جا کر شیر پر مہر لگانی ہے اور ساتھ ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔