عمران خان نے سو دنوں میں پلان پر عمل درآمد کرا لیا تو میں سیاست چھوڑ دونگا،خورشید شا ہ کا اعلان

سودن کا پلان الیکشن جیت کر دیا جاتا ہے نہ کے پہلے، عملی پلان نہیں ہے بلکہ الیکشن شو شہ ہے،ردعمل

پیر 21 مئی 2018 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عمران خان کے سو روز کے ایکشن پلان کے اعلان پر ردعمل کرتے ہوئے کہا ہے اگر عمران خان نے سو دنوں میں عمل درآمد کرا لیا تو میں سیاست چھوڑ دونگا، ان کا کہنا تھا کہ سودن کا پلان الیکشن جیت کر دیا جاتا ہے نہ کے پہلے، انہوں نے کہا کہ عملی پلان نہیں ہے بلکہ الیکشن شو شہ ہے، تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عمران خان کے سو دن پلان پر اپنا ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن جیت کر پلان دیتے تو بات بنتی اور تو صرف الیکشن کا شوشہ ہے عملی پلان نہیں ہے اگر عمران خان نے سو دن پلان پر عمل کر دکھایا تو میں سیاست چھوڑ دونگا، عمران خان کے پاس کے پی کے میں برا چانس تھا کہ وہ ان چیزوں کو ثابت کرتا، انہوں نے کہا کہ وہ ایک کروڑ نوکریوں کی بات کر رہے ہیں اپنے صوبے میں پانچ ہزار نوکری نہ دے سکے، کے پی کے میں ترقیاتی کام دیکھ لیں اور سکولوں کی حالت بھی، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب بھی ایک لالی پاپ تھا، جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات صرف پیپلزپارٹی نے کی ہے کسی اور نے نہیں اور ان کا سو دن کا پروگرام دنیا پری پول رگنگ کا اشارہ دیتا ہے، یہ کوئی الیکشن جیت کر بیٹھے نہیں جو پلان دے رہے ہیں، پروگرام الیکشن جیتنے کے بعد دیا جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احسن بھون جیسا سنیئر وکیل بھی نگران وزیراعظم ہو سکتا ہے البتہ فائنل ناموں کا اعلان کل منگل کو متوقع ہے۔