رمضان المبارک کا آغاز، مفتی پوپلزئی اس مرتبہ بھی چپ نہ رہے، اعلان کردیا

رمضان کے چاند کے حوالے سے تنازعہ ہم نہیں بلکہ ہمیشہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کھڑا کرتی ہے: میڈیا کو دیا گیا بیان

بدھ 16 مئی 2018 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) رمضان المبارک کے آغاز پر مفتی پوپلزئی کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔

جبکہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ ماہر فلکیات کے مطابق آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چان نظر آ جانے کے واضح امکانات تھے۔ کراچی جہاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، وہاں مطلع مکمل طور پر صاف رہا۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع قدرے صاف رہا اس لیے رمضان کا چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بتایا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز ہی ہوگئی تھی۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی عمر ساڑھے 26 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ چاند دیکھنے کا عمودی زاویہ 5 ڈگری تک ہونا تھا۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات کئی روز قبل ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 16 مئی کو نظر آ جائے گا۔

یوں پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ایک ہی روز میں یعنی 17 مئی بروز بدھ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ رمضان کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے سرکاری اعلان بھی کردیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختوںخواہ کے شہروں سوات، ایبٹ آباد، لوئر دیر اور دیگر میں رمضان کا چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

پاکستان میں کل بروز جمعرات 17 مئی رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ کئی برس بعد بنا کسی تنازعے کے پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوگا۔ اب اس حوالے سے متنازعہ شخصیت کے مالک مفتی پوپلزئی کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ مفتی پوپلزئی کا کہنا ہے کہ رمضان کے چاند کے حوالے سے جو بھی تنازعہ کھڑا ہوتا تھا، اس کے ذمے دار ہم کبھی نہیں تھے۔ چاند کے تنازعے کی ذمہ دار ہمیشہ سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی رہی ہے۔ مفتی پوپلزئی نے بھی اس مرتبہ ایک ہی روز یعنی کل بروز جمعرات سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔