وزیراعظم کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ، نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام معاملے پر مشاورت کی گئی

بدھ 16 مئی 2018 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے بعد کی صورتحال پر مشاورت اور عسکری قیادت کے تحفظات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف پر الزامات اور چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں اور فاٹا کے انضمام کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔