ممبئی حملوں سے متعلق بیان نواز شریف نے دیا،لیکن مشکل میں مریم نواز پھنس گئیں

ملک دشمنی بیان نے نواز شریف کو دھیرے دھیرے تنہا کرنا شروع کر دیا، مریم اور نواز شریف پریشان

بدھ 16 مئی 2018 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)ہندوستان کے حق اور ملک دشمنی بیان نے نواز شریف کو دھیرے دھیرے تنہا کرنا شروع کر دیا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر دو جمع دو راہنما ہی شریک ہوتے ہیں۔ مریم اور نواز شریف پریشان دکھائی دیئے ۔ شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں کو روک دیا ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت (ن) لیگ کے اندر تین بیانیے چل رہے ہیں۔

ایک طبقہ نواز شریف کے ساتھ ہے جو جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے اور یہ لوگ انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔ ایک گروپ شہباز شریف کے ساتھ ہے اور اس گروپ کی تعداد زیادہ ہے ۔ ایک گروپ وہ ہے جو تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ نواز شریف کے حالیہ بیانات نے ان کے لئے اور پارٹی کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر اب کارکن ہی نظر نہیں آتے جو نواز شریف کے حق میں پرزور نعرے لگایا کرتے تھے اور ان کی گاڑی پر پھول پھینکا کرتے تھے ۔

پھول تو دور کی بات اب تو فعال ہی فعال کارکن نظر آتے ہیں جو حاضری لگوا کے واپس چلے جاتے ہیں ۔ راولپنڈی ڈویژن سے لیگی راہنما بہت کم احتساب عدالت میں حاضری دیتے ہیں ۔ نواز شریف کے ساتھ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز ، سینیٹر پرویز رشید اور ڈاکٹر آصف کرمانی ہی نظر آتے ہیں ۔