شاہ محمودقریشی سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
تازہ ترین : 1

شاہ محمودقریشی سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

یا ئوجنگ کا پاکستان کے ساتھ ملکر سی پیک کو تکمیل تک پہنچانے کا عزم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یا ئوجنگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کے روز پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاجنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سی پیک کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ ملکر سی پیک کو تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا۔
وقت اشاعت : 15/05/2018 - 23:46:19

اپنی رائے کا اظہار کریں