سپیکر قومی اسمبلی کی نواز شریف سے ملاقات،

سابق وزیراعظمکے بیان کے بعد کی صورتحال، قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اور اپوزیشن جماعتوں کے رد عمل کا جائزہ لیا گیا

منگل 15 مئی 2018 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف کے بیان کے بعد کی صورتحال، قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اور اپوزیشن جماعتوں کے رد عمل کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں نواز شریف کے بیان کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اس دوران نواز شریف کے بیان پراپوزیشن جماعتوں کے رد عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔عدالتی کارروائی اور حالیہ پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عباس آفریدی اور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔