وفاقی حکومت کا اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے قبل فاٹا اور خیبرپختوںخواہ کے انضمام کیلئے 30 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے کا فیصلہ

منگل 15 مئی 2018 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء) وفاقی حکومت کا اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے قبل فاٹا اور خیبرپختوںخواہ کے انضمام کیلئے 30 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بالآخر فاٹا اور خیبرپختوںخواہ کے انضمام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی فاٹا اور خیبرپختوںخواہ کے انضمام کیلئے 30 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں 30 ویں آئینی ترمیم پیش کر دی جائے گی۔ 30 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد فاٹا اور خیبرپختوںخواہ کے انضمام کیلئے فوری عملی اقدامات شروع کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فاٹا اور خیبرپختونخواہ انضمام کے بل کی منظوری میں حکومت کو اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔ قائمہ کمیٹی سےمنظوری پرحکومت جمعے کو آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کر دے گی۔

  تیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے گا۔ جبکہ حکومتی اتحادی فضل الرحمان اورمحمود اچکزئی بدستور فاٹا انضمام کے معاملے پر ناراض ہیں۔