پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے بیان پر وضاحت مانگ لی

وزیراعظم پارلیمنٹ میں قوم کوبتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا بیان دیا اورکمیٹی کے سامنےکیا مئوقف اختیارکیا؟ نوازشریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کا میج متاثرہوا، پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ودیگرجماعتوں سے رابطوں کافیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس

منگل 15 مئی 2018 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء): پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوازشریف کے بیان پر وضاحت مانگ لی، وزیراعظم قوم کوبتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا بیان دیا،نوازشریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کا میج متاثر ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا۔

جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی نے نوازشریف کے بیان کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر آج اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں نوازشریف بیان سے متعلق صورتحال پرمشاورت کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اور دیگرجماعتوں سے مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کریں اورقوم کوبتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا بیان دیا۔وزیراعظم یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے کیا مئوقف اختیار کیا؟ شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کا میج متاثر ہوا۔ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور نہ ہی کوئی چیز برداشت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں نوازشریف کے بیان پروضاحت پیش کریں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان کے بعد نہ صرف قائم رہنے کی بات کی ہے بلکہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس بیان پرمجھے غدار کہا جارہا ہے تومطالبہ ہے کہ قومی کمیشن بناؤ،حساب کتاب ہوجائے۔مجھے غدار کہنے والے بھی آئیں اور میں بھی پیش ہوں گا۔جومجرم ہے اس کوسرعام پھانسی پرلٹکایا جائے۔

جس نے ایٹمی قوت ، دہشتگردی کاخاتمہ، موٹروے بناتا ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتا ہے،گارگل کی لعنت سرلیتا ہے۔آج اس نوازشریف پرغداری کاالزام لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا۔بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔جاؤ چھٹی۔کتنے افسوس کی بات ہے۔ پھر غدار کہا جاتا ہے۔پاکستان کیلئے چھ ایٹمی دھماکے کرنا کیا غداری ہے؟نوازشریف نے کہاکہ آئین توڑنے، مارشل لاء لگانے والے ، دہشتگردی لانے والے محب وطن ہیں؟یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔

یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی۔ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔نوازشریف نے آج احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس بھی یہی تھا۔ میں اس وقت بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔