وفاقی حکومت ڈان لیکس کے معاملے پرکھل کرسامنے آگئی

ڈان لیکس میں ملوث راؤ تحسین کوڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا،وزیراعظم نے راؤ تحسین کی تعیناتی کی منظوری10مئی کودی تھی۔ میڈیا رپورٹس

منگل 15 مئی 2018 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ڈان لیکس کے معاملے پرکھل کرسامنے آگئی، ڈان لیکس میں ملوث راؤ تحسین کوڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راؤ تحسین کی تعیناتی کی منظوری10مئی کودی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈان لیکس کے اہم کردار کواہم عہدہ دے دیا ہے۔

ڈان لیکس کے معاملے میں ملوث راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔راؤ تحسین کی ڈی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔راؤ تحسین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری کیاگیاہے۔ جبکہ وزیراعظم نے راؤ تحسین کی تعیناتی کی منظوری10مئی کودی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری اطلاعات نے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان کے بعد نہ صرف قائم رہنے کی بات کی ہے بلکہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس بیان پرمجھے غدار کہا جارہا ہے تومطالبہ ہے کہ قومی کمیشن بناؤ،حساب کتاب ہوجائے۔مجھے غدار کہنے والے بھی آئیں اور میں بھی پیش ہوں گا۔جومجرم ہے اس کوسرعام پھانسی پرلٹکایا جائے۔ جس نے ایٹمی قوت ، دہشتگردی کاخاتمہ، موٹروے بناتا ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتا ہے،گارگل کی لعنت سرلیتا ہے۔

آج اس نوازشریف پرغداری کاالزام لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا۔بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔جاؤ چھٹی۔کتنے افسوس کی بات ہے۔ پھر غدار کہا جاتا ہے۔پاکستان کیلئے چھ ایٹمی دھماکے کرنا کیا غداری ہے؟نوازشریف نے کہاکہ آئین توڑنے، مارشل لاء لگانے والے ، دہشتگردی لانے والے محب وطن ہیں؟یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔

یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی۔ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔نوازشریف نے آج احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس بھی یہی تھا۔ میں اس وقت بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی خبر کوتوڑ مروڑ کرپیش کیا گیا جس پربھارتی میڈیا نے خوب واویلا کیا تھا۔ تاہم دان لیکس کی تحقیقات کے بعد وزیراطلاعات پرویز رشید اور راؤ تحسین کو فارغ کردیاگیا تھا۔