امریکی پابندیوں کے باعث چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں کاروبار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 25 اپریل 2018 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) امریکی پابندیوں کے باعث چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں کاروبار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں نے چینی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی ای کو پاکستان میں کاروبار ختم کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ زیڈ ٹی ای پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کمپنی نے پابندی کے باوجود ایران کو ٹیلی کام آلات فروخت کیے۔ اسی باعث امریکا نے زیڈ ٹی ای پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ زیڈ ٹی ای نے ٹیلی کام آلات کی فراہمی کیلئے پاکستان میں کئی کمپنیوں سے معاہدے کر رکھے تھے، تاہم اب ان تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔