سرگودھا،عمران خان کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات ،ان کی لینڈنگ کیلئے بنایا جانے والا ہیلی پیڈ پر عملہ موجود نہ ہونے کے باعث پائلٹ نے کھیتوں میں ہیلی کاپٹر اتار دیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء)تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات ،ان کی لینڈنگ کیلئے بنایا جانے والا ہیلی پیڈ پر عملہ موجود نہ ہونے کے باعث پائلٹ نے کھیتوں میں ہیلی کاپٹر اتار دیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قائد عمران خان گذشتہ روز سرگودھا کے حلقہ این اے 88 میں ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر آئے تھے جہاں پر ضلعی انتظامیہ کو بتائے جانے کے باوجود سیکورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر بنی گالہ سے پنڈ مکو آئے تو ان کے ہیلی کاپٹر پائلٹ بنایا جانے ولا ہیلی پیڈ ڈھونڈتا ہرا مگر کافی جدو جہد کے بعد انہیں ہیلی پیڈ کی مخصوص جگہ اور کوئی سیکورٹی کا عملہ نظر نہ آیا تو انہوں نے قریبی کھیت میں ہیلی کاپٹر کو اتار دیا ،حاجی افضل چن اورندیم افضل چن انتظامیہ کی جانب سے بنائے جانے والے ہیلی پیڈ پر انتظار کرتے رہے جیسے ہی ہیلی کاپٹر لی لینڈنگ کا پتہ چلا تو وہ فورا کھیت میں عمران خان کے استقبال کیلئے پہنچ گئے عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی بھی تھے۔