افغانستان میں داعش کی موجودگی ہمسایہ ممالک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، وزیر دفاع

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 120ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان نے جامع نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا،دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں نے بے شمار قربانیاں دیں وزیر دفاع خرم دستگیر کا ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 20:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 120ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، افغانستان میں داعش کی موجودگی ہمسایہ ملکوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان نے جامع نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو خرم دستگیر نے ایس سی او کے وزرائے دفاع اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 120ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو بہت بڑا نقصان پہنچا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے جامع نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا، افغانستان میں داعش کی موجودگی ہمسایہ ملکوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔